ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: انجمن بی بی اے کالج کے متعلم اشھام موٹیا تائیکونڈو مقابلےمیں دوم

بھٹکل: انجمن بی بی اے کالج کے متعلم اشھام موٹیا تائیکونڈو مقابلےمیں دوم

Mon, 19 Dec 2022 20:34:34    S.O. News Service

بھٹکل:19؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلکیشن کے بی بی اےسال دوم میں زیر تعلیم اشھام موٹیا ابن اشفاق موٹیا نے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے کالجوں کے درمیان ہوئے  ٹائکونڈو مقابلےمیں دوم مقام حاصل کرتےہوئے کالج اور شہر کانام روشن کیاہے۔

کراٹے کی طرز کا تائیکونڈو کھیل    ایک کوریائی  مارشل آرٹس  ہے  جوآج ایک عالمی کھیل بن  کر بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکا ہے،  اس کھیل کو   اولمپکس میں بھی   شامل کیا گیا ہے۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام یونیورسٹی سےملحق کالجوں کے درمیان منعقدہ یونیورسٹی لیول سنگل زون تائیکونڈو  مقابلے میں اشھام موٹیا نے بہترین کھیل کامظاہرہ پیش کرتےہوئے دوم مقام حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر قاضیامزمل ، جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری آفتاب قمری ، پرنسپال محسن  و دیگر اسٹاف نے اشھا م موٹیا اور ان کی رہنمائی کرنے والے کالج کے فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ اشھام کی کارکردگی پر مسرت کا اظہا  رکرتےہوئے نوائط کالونی کی مریم علی مسجد میں  مریم علی یوتھ  اسوسی ایشن کی جانب سے  بھی تہنیت کی گئی ہے۔

Taekondu.jpg


Share: